صوفیانہ کلام پڑھنے والے معاشرے میں ایک مقام رکھتے ہیں ‘ عابدہ پروین

منگل 21 مارچ 2017 12:39

صوفیانہ کلام پڑھنے والے معاشرے میں ایک مقام رکھتے ہیں ‘ عابدہ پروین
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء) نامور صوفی گائیک عابدہ پروین نے کہا ہے کہ صوفیانہ کلام پڑھنے والے معاشرے میں ایک مقام رکھتے ہیں ،صوفیانہ کلام میں جس قدر روحانیت ، چاشنی ، محبت اور امن کا درس ہے وہ کسی اور کلام میں نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ جو روحانی خوشی کا احساس صوفیانہ کلام پیش کرنے میں آتا ہے وہ کسی اور کلام میں نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ برصغیر میں صوفیانہ کلام پیش کرنے میں پنجاب اور خاص طور پر لاہور کو یہ اعزاز حاصل رہا ہے کہ یہاں کے گلوکاروں نے صوفیانہ کلام کو پوری دنیا میں پھیلایا ہے اور یہ سلسلہ تا قیامت جاری رہے گا ۔

وقت اشاعت : 21/03/2017 - 12:39:09

Rlated Stars :