اسٹار ٹریک فلم کا مشہور کردار رومولن 86 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

منگل 21 مارچ 2017 14:23

اسٹار ٹریک فلم کا مشہور کردار رومولن 86 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) ہالی ووڈ کے ماضی کی مشہور فلم اسٹار ٹریک میں رومولن کردار ادا کرنے والے اداکار لارنس مونٹین انتقال کر گئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق معروف ہالی ووڈ اسٹار لارنس مونٹین انتقال کر گئے، ان کی عمر86 برس تھی۔

(جاری ہے)

مونٹین نے اپنے کیرئیر میں متعدد دوسری فلموں جن میں فلم’’دی گریٹ ایسکیپ، ٹوبروک، دی پاور، دی سائیکو لوور اور ایسکیپ ٹو وچ ما?نٹین ‘‘شامل ہے، میں کام کیا۔مونٹین درجنوں ٹی وی ڈراموں جس میں بیٹ مین کی ٹی وی سیریز شامل ہے، میں بھی جلو گر ہوئے اور اپنا منفرد مقام بنایا۔انھیں اداکاری کے ساتھ لکھنے کا بھی شوق تھا، انھوں نے اپنی سوانح حیات لکھنے کے ساتھ ناول بھی تحریر کئے تھے۔

وقت اشاعت : 21/03/2017 - 14:23:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :