بھارتی سپریم کورٹ نے مقتولہ جیا خان کی موت کے معاملے میں ان کی والدہ کی پٹیشن مسترد کر دی

منگل 21 مارچ 2017 14:23

بھارتی سپریم کورٹ نے مقتولہ جیا خان کی موت کے معاملے میں ان کی والدہ کی پٹیشن مسترد کر دی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) بھارت کی اعلیٰ عدالت سپریم کورٹ نے اداکارہ جیا خان کی موت کے معاملے میں ان کی والدہ رابعہ خان کی پٹیشن مسترد کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی والدہ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج دیتے ہوئے سپریم کورٹ میں اسپیشل پٹیشن دائر کی تھی جو مسترد کر دی گئی۔ بامبے ہائی کورٹ نے بالی ووڈ اداکارہ جیا خان کی خودکشی کے معاملے میں خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) قائم کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا تھاص۔یاد رہے کہ جون 2013 کو اداکارہ جیا خان اپنے گھر میں پنکھے سے لٹکتے ہوئے پائی گئی تھیں۔ ممبئی پولیس نے خودکشی کا معاملہ درج کیا تھا

وقت اشاعت : 21/03/2017 - 14:23:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :