گلوکار سلمان عزیز بھارتی فلم میں گرداش مان کیساتھ گانا ریکارڈ کروائینگے

جمعرات 7 مئی 2009 13:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7 مئی ۔2009ء) گلوکار سلمان عزیز بھارتی فلم میں گرداش مان کیساتھ گانا ریکارڈ کروائینگے ۔ تفصیلات کے مطابق گلوکار سلمان عزیز آئندہ ماہ بھارت روانہ ہونگے جہاں پر انہیں ایک پنجابی فلم میں بھارت کے سپرسٹار گرداس مان کے ساتھ ایک گانا ریکارڈ کروانا ہے ۔

(جاری ہے)

انہیں اس گانے کی آفر فلم کے ڈائریکٹر نے کی ہے۔ سلمان عزیز نے بتایا کہ میرے پہلے البم کے گانے”لک پتلا پتنگ “کا ویڈیو بھارتی ڈائریکٹر نے دیکھا اور مجھ سے رابطہ کیا ۔ ان دنوں پاکستان کی چھ فلموں میں بطور پلے بیک سنگر گا رہا ہوں اور بھارتی فلم میں گانا میری خواہش تھی جو جلد پوری ہو رہی ہے آئندہ ماہ بھارت جاؤں نگا۔

وقت اشاعت : 07/05/2009 - 13:40:29

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :