بالی ووڈ اداکارنوازالدین صدیقی کی گھریلو زندگی اختلافات کا شکار

جمعرات 23 مارچ 2017 18:51

بالی ووڈ اداکارنوازالدین صدیقی کی گھریلو زندگی اختلافات کا شکار
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2017ء)بھارتی فلم انڈسٹری کی موجودہ دور کے کامیاب اداکار نوازالدین صدیقی کی گھریلو زندگی ان دنوں پریشانی کا شکار نظر آتیہے،گزشتہ چند روز قبل بھارتی میڈیا میں یہ افواہیں گردش کررہی تھیں کہ وہ اپنی اہلیہ سے علیحدگی اختیار کررہے ہیں بعد ازاں انہوں نے ان خبروں کی تردید کردی۔بولی وڈ ببل کے مطابق انہوں نے بھارت کے مقبول میگزین کو ان کی نجی زندگی کے بارے میں افواہیں پھیلانے کیلئے نوٹس بھی بھیجا تھا۔

(جاری ہے)

حال ہی میں نواز کی نئی فلم’’منٹو’’کی تشہیر کے دوران یہ معاملہ ایک بار پھر منظر عام پر آگیا جس پر انہوں نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘مجھے لگتا ہے جب آپ اسٹار بن جاتے ہیں تو ا س طرح کی پریشانیاں اسٹارڈم کے ساتھ آتی ہیں،لیکن یہ سب بہت عجیب ہے،میں اپنی شادی شدہ زندگی میں بہت خوش ہوں،ہمارے بچے ہیں اور ہم دونوں بہت اچھے والدین ہیں۔میری اہلیہ نے زندگی کے اتار چڑھاؤ میں میرا ہر طرح سے ساتھ دیا ہے،لوگ سنسنی پھیلانے کیلئے کچھ بھی لکھتے ہیں اورمیں یہ سب پڑھ کر ہنستا ہوں۔
وقت اشاعت : 23/03/2017 - 18:51:48