فلموں میں کم پیشکش ملنے پر واپس اپنے گاؤں چلاجاؤنگا،منوج واجپئی

پیر 27 مارچ 2017 15:01

فلموں میں کم پیشکش ملنے پر واپس اپنے گاؤں چلاجاؤنگا،منوج واجپئی
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) بالی وڈ میں اپنی سنجیدہ اداکاری کے لیے مشہوراداکار منوج واجپئی نے کہا ہے کہ وہ فلموں میں کم پیشکش ملنے پر واپس اپنے گاؤں چلے جائیں گے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق منوج واجپئی نئی فلم ’’نام شبانہ ‘‘ میں اکشے کمار، تاپسی پنو اور انوپم کھیر کے ساتھ نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

اداکار نے کہا کہ انہوں تین یا چار ہیرو ٹائپ فلمیں کی ہیں، لیکن حقیقت میں وہ تمام کرداروں پر مبنی تھیں، ان فلموں میں رقص اورنغمے ڈالنے پڑتے تھے جس سے ان فلموں کو فروخت کیا جا سکے ۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اب بھی اس چیز کو لے کر اچھا محسوس نہیں ہوتا۔فلم انڈسٹری میں کم آفر ملنے پر پوچھے جانے پر انہوں نے کہا فلموں میںکم پیشکش ملنے پر اپنے گاؤں واپس جانا چاہوں گا، دوبارہ لوگوں سے جڑوں گا اور خالی جیب تجربوں سے بھروں گا۔انہوں نے کہا انڈسٹری میں چند ہی لوگ ایسے ہیں جو ان کے خیالات کو شیئر کرتے ہیں اور ان میں سے ہدایتکار نیرج پانڈے بھی ایک ہیں۔
وقت اشاعت : 27/03/2017 - 15:01:30