مارچ کا مہینہ فنکاروں پر بجلی بن کر گرا، تین فنکار جوڑیوں کا معاملہ طلاق تک پہنچ گیا

وینا ملک ، اسد خٹک ، جاناں ملک ، نعمان جاوید ، نور اور ولی حامد کے درمیان شدید اختلافات پیدا ہوئے شوبزکی شادیاں بہت کم کامیاب ہوتی ہیں ،جو بھی فنکار آپس میں شادیاں کریں ان کو ایک دوسرے پر اعتماد کرنا چاہیے‘ شوبز حلقے

منگل 28 مارچ 2017 12:38

مارچ کا مہینہ فنکاروں پر بجلی بن کر گرا، تین فنکار جوڑیوں کا معاملہ طلاق تک پہنچ گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) سال 2017ء کا مارچ کا مہینہ فنکاروں پر بجلی بن کر گرا، تین فنکار جوڑیوں کا معاملہ طلاق تک پہنچ گیا ۔تفصیلات کے مطابق مارچ کے مہینے میں اداکارہ وینا ملک اور انکے شوہر اسد خٹک کے درمیان بعض گھریلو امور پر تنازعہ ہو گیا اور بات خلع تک جا پہنچی تاہم بعد میں مولانا طارق جمیل نے دونوں کے درمیان معاملات ٹھیک کروا کے صلح کروائی ۔

اس کے بعد اداکارہ جاناں ملک اور انکے شوہر نعمان جاوید کے شادی کے تین ماہ کے بعد ہی تعلقات اس قدر خراب ہوئے کہ نوبت خلع تک پہنچ گئی اور اب اداکارہ نور اور انکے شوہر ولی حامد کے درمیان بھی کچھ امور پر شدید اختلافات ہوئے جس پر اداکارہ نور نے خلع کا دعویٰ دائر کر دیا ۔ اس سے قبل گلوکار نعمان جاوید کی گلوکارہ فریحہ پرویز سے شادی ہوئی تھی جس کا انجام طلاق کی صورت میں نکلا جبکہ حمیرا ارشد اور احمد بٹ کے درمیان اختلافات بھی آخری اسٹیج تک جا پہنچے اور احمد بٹ نے حمیرا ارشد کو مبینہ طور پر ایک طلاق بھی دیدی تھی تاہم مشترکہ دوستوں کی کاوش کے بعد ان میں صلح ہو گئی تاہم بعض ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ابھی بھی حمیرا ارشد اور انکے شوہر احمد بٹ کے درمیان تعلقات مثالی نہیں ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے شوبز سے تعلق رکھنے والے حلقوں کا کہنا ہے کہ شوبزکی شادیاں بہت کم کامیاب ہوتی ہیں ، اداکارہ نور چار شادیاں کر چکی ہیں جبکہ فریحہ پرویز نے بھی دو سے زیادہ شادیاں کیں ۔ شوبز میں جو بھی فنکار آپس میں شادیاں کریں ان کو ایک دوسرے کے کام کی نوعیت کو سمجھتے ہوئے ایک اچھی انڈر سٹنڈنگ پیدا کرنی چاہیے اور جب تک ایک دوسرے پر اعتماد پیدا نہیں ہو گا اس وقت تک شک کی جڑیں شادی شدہ زندگی کو کبھی تن آور درخت نہیں بننے دیں گی ۔
وقت اشاعت : 28/03/2017 - 12:38:51

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :