ورلڈ مارشل آرٹس کونسل کے ایڈوائزرکی ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن سے ملاقات

منگل 28 مارچ 2017 21:00

ورلڈ مارشل آرٹس کونسل کے ایڈوائزرکی ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن سے ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کہا ہے کہ ہمارے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ، نوجوان کھلاڑی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں ، مارشل آرٹس میں ہمارے کھلاڑی کسی سے کم نہیں ہیں ، ان خیالات کا اظہار کینڈا سے آئے ہوئے ورلڈ مارشل آرٹس کونسل کے ایڈوائزر اور ہال آف فیم کینڈار یاض بیگ اورکک باکسنگ ایسوسی ایشن آف سندھ کے محمد اشفاق سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ملاقات کے موقع پر کیا ہے ، ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے ریاض بیگ کو سپورٹس بورڈ پنجاب آمد پر خوش آمدید کہا ہے اور سپورٹس میں ان کی خدمات کو سراہا ہے مارشل آرٹس کے فروغ کیلئے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ،ورلڈ مارشل آرٹس کونسل کے ایڈوائزر ریاض بیگ نے اس موقع پر ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقا راحمد گھمن کی سپورٹس کے فروغ کیلئے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کھیلوں کے فروغ کیلئے کام کررہا ہے ، مارشل آرٹس کی بیرونی ٹیموں کو ہم پاکستان میں لانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں جس میں ہمیں سپورٹس بورڈ پنجاب کا تعاون بھی حاصل ہے۔

وقت اشاعت : 28/03/2017 - 21:00:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :