اچھے ڈائریکٹر کی مضبوط سکرپٹ والی فلم کی آفر ہوئی تو کام کروں گی‘ اداکارہ آفر ین

بدھ 29 مارچ 2017 13:21

اچھے ڈائریکٹر کی مضبوط سکرپٹ والی فلم کی آفر ہوئی تو کام کروں گی‘ اداکارہ آفر ین
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) اسٹیج اداکارہ آفر ین نے کہا ہے کہ اچھے ڈائریکٹر کی مضبوط سکرپٹ والی فلم کی آفر ہوئی تو کام کروں گی‘ بے مقصد پراجیکٹس میں اپنی توانائیاں صرف کر کے اپنا کیریئر خراب نہیں کرنا چاہتی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ہ آفر ین نے کہا کہ ہر اداکارہ کا خواب ہوتا ہے کہ وہ چھوٹی سکرین سے بڑی سکرین کی طرف جائے مگر میری سوچ ان سے ذرا مختلف ہے۔

میرے خیال سے آپ کو فلموں کی تعداد کی بجائے اس کے معیار پر توجہ دینی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بے شک آپ تھوڑا کام کر لیں مگر آپ کا کام ایسا ہو کہ لوگ اسے مدتوں فراموش نہ کر سکیں۔ آفرین نے کہا کہ اگر اچھے ڈائریکٹر کی مضبوط سکرپٹ والی فلم کی آفر ہوئی تو اس فلم میں ضرور کام کروں گی۔
وقت اشاعت : 29/03/2017 - 13:21:13

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :