ممبئی: اداکار سلمان خان اپنی مشہور فلم’’جڑواں‘‘کے سیکوئیل میں نظر آئینگے

بدھ 29 مارچ 2017 17:45

ممبئی: اداکار سلمان خان اپنی مشہور فلم’’جڑواں‘‘کے سیکوئیل میں نظر آئینگے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2017ء) اداکار سلمان خان اپنی مشہور فلم’’جڑواں‘‘کے سیکوئیل میں نظر آئینگے۔بالی وڈ ذرائع کے مطابق فلم ’’جڑواں‘‘کو بنانے والے ڈیوڈ دھون جو اپنے بیٹے ورون دھون کو لے کر اس کا سیکوئیل ’’جڑواں ٹو ‘‘بنانے جا رہے ہیں نے کہا ہے کہ سلمان خان بڑا دل والا ہے انہوں نے ان کو فلم کے ایک گانے میں نمودار ہونے کے لئے کہا جو انہوں نے فوری قبول کر لیا۔

(جاری ہے)

ڈیوڈ نے کہاکہ وہ سیکوئیل میں اوریجنل فلم کے دو مشہور گانے’’ اونچی ہے بلڈنگ ‘‘اور ’’ٹن ٹنا ٹن تارا‘‘ دوبارہ فلما رہے ہیں جن میں سے ایک میں سلمان خان نظر آئینگے۔۔فلم میں ورون کے مقابل جیکولین فرننڈس اور تاپسی پنو ہیں۔

وقت اشاعت : 29/03/2017 - 17:45:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :