میں لاس اینجلس کے لیے بہت موٹی ہوں‘ ایما تھامسن

جمعرات 30 مارچ 2017 12:00

میں لاس اینجلس کے لیے بہت موٹی ہوں‘ ایما تھامسن
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2017ء)برطانوی اداکارہ ایما تھامپسن کا کہنا ہے کہ انھوں نے کبھی لاس اینجلس منتقل ہونے کے بارے میں نہیں سوچا کیوں کہ انھیں لگتا تھا کہ وہ وہاں کے لوگوں کے لیے بہت موٹی ہیں۔انھوں نے سویڈن کے ایک شو سکاولن میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت عجیب جگہ ہے میں وہاں نہیں رہ سکتی۔آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ نے خاتون فنکاروں پر دبلا ہونے کے دباؤ کی بھی مذمت کی۔

(جاری ہے)

ایما تھامپسن نے 2008 میں اپنی فلم ’’برائڈشید دی وزیٹیڈ‘‘ کو چھوڑنے کی بھی دھمکی دی تھی جب ان کی ساتھی اداکارہ کو وزن کم کرنے کو کہا گیا تھا-انھوں نہ بتایا کہ 2008 میں انھوں نے اپنی فلم ’برائڈشید دی وزیٹیڈ‘ کو چھوڑنے کی بھی دھمکی دی تھی جب ان کی ساتھی اداکارہ کو وزن کم کرنے کو کہا گیا تھا۔انھوں نے بتایاکہ پروڈیوسر نے کہا، کیا آپ کچھ وزن کم کریں گی حالانکہ وہ شاندار دکھتی تھی۔میں نے ان سے کہا کہ اگر آپ نے دوبارہ اس سے اس بارے میں بات کی تو میں یہ فلم چھوڑ دوں گی۔ آپ یہ کبھی نہیں کریں گے۔یہ بہت برا ہے، یہ ہو کیا رہا ہے۔ یہ بد ترین ہوتا جا رہا۔
وقت اشاعت : 30/03/2017 - 12:00:00