اینجلز اینڈ ڈیمنز‘ نے ریلیز کے پہلے ہی ہفتے دھوم مچادی

منگل 19 مئی 2009 15:47

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مئی ۔2009ء) ہالی وڈ کی نئی فلم ’اینجلز اینڈ ڈیمنز‘ نے ریلیز کے پہلے ہفتے ہی باکس آفس پر دھوم مچادی ہے ۔فلم معروف ناول نگار ڈین براؤن کے ناول ’اینجلز اینڈ ڈیمنز‘سے ماخوز ہے ۔

(جاری ہے)

فلم نے اپنے ریلیز کے پہلے ہی ہفتے میں دنیا بھر میں اندازاً پندرہ کروڑ بیس لاکھ ڈالرز کا کاروبار کیا ہے ، صرف امریکا اور کینیڈا میں فلم نے چار کروڑ اسی لاکھ ڈالر کمائے ۔ پندرہ مئی کو ریلیز ہونے والی یہ فلم ’دی ڈا ونچی کوڈ کا سیکوئیل ہے اور ٹام ہینکس مرکزی کردار اد اکر رہے ہیں۔ فلم کے بیشتر حصے کی عکس بندی روم میں کی گئی ہے۔ اس فلم کے پروڈیوسر برائن گریزر ہیں۔

وقت اشاعت : 19/05/2009 - 15:47:28

Rlated Stars :