’فاسٹ اینڈ دی فیورس‘ کی نویں اور دسویں فلم بنائی جائیگی

ہفتہ 1 اپریل 2017 20:02

’فاسٹ اینڈ دی فیورس‘ کی نویں اور دسویں فلم بنائی جائیگی
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اپریل2017ء) ہالی ووڈ کے مشہور فلمی سلسلے ’’فاسٹ اینڈ دی فیورس‘‘ کی نویں اور دسویں فلم بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔اس بات کا اعلان یونیورسل پکچرز کے اس فلمی سلسلے یا فرنچائز کی مرکزی اور اہم اداکار وین ڈیزل نے سالانہ کامک کون پریزنٹیشن کی تقریب کے دوران آٹھویں فلم’’دی فیٹ آف دی فیوریس‘‘(فاسٹ ایٹ)کو لانچ کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فلم’’دی فیٹ آف دی فیوریس‘‘جو اس ماہ کی بارہ تاریخ کو برطانیہ اور چودہ تاریخ کو شمالی امریکا اور باقی دنیا میں ریلیز ہونے جا رہی ہے میں چند نئے کردار متعارف کرائے جائیں گے۔وین ڈیزل نے کہاکہ اس فلم میں اداکار پال والکر کی یاد ایک بار پھر تازہ کی جائے گی اور پال والکر کا ورثہ ہمیشہ ہماری شوٹنگ کے ہر فریم کا حصہ رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ’’فاسٹ اینڈ دی فیورس‘‘ کی نویں فلم 19اپریل 2019 اور دسویں فلم 2 اپریل 2021میں ریلیز کی جائے گی۔فاسٹ ایٹ کی کاسٹ میں اس مرتبہ چارلیزے تھیرون بھی شامل ہیں۔ مستقل کاسٹ میں ڈیوین جوہانسن ،وین ڈیزل، جیسن سٹیتھم،مچل روڈریگز اور سکاٹ ایسٹ وڈ شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 01/04/2017 - 20:02:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :