پاکستانی کامیڈین امریکا میں سرخرو

پاکستانی نژاد امریکی کامیڈین اور اداکار کمیل ننجیانی کو سینما کون کی جانب سے مقبول کامیڈین ہونے کے اعزاز سے نوازا گیا

ہفتہ 1 اپریل 2017 20:36

پاکستانی کامیڈین امریکا میں سرخرو
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اپریل2017ء) پاکستانی نژاد امریکی کامیڈین اور اداکار کمیل ننجیانی کو سینما کون کی جانب سے مقبول کامیڈین ہونے کے اعزاز سے نوازا گیا۔کمیل ننجیانی نے ایوارڈ یافتہ شو 'سلیکون ویلی' میں 'دنیش' نامی کردار ادا کیا تھا، جنہیں سینما کون تقریب میں کامیڈی اسٹار آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا۔نیشنل ایسوسی ایشن آف تھیٹر اونرز (نیٹو) کا سرکاری کنوینشن سینما کون لاس ویگاس میں منعقد ہوا، جہاں کمیل ننجیانی کو یہ ایوارڈ ملا۔

(جاری ہے)

کمیل ننجیانی ٹی وی شو کے ساتھ ساتھ 'فسٹ فش' اور 'مائیک اینڈ ڈیو نیڈ ویڈنگ ڈیٹس' جیسی فلموں میں بھی کام کرچکے ہیں، جن میں ان کی کارکردگی کو خوب سراہا گیا تھا۔سینما کون کے منیجنگ ڈائیریکٹر مچ نویحازر کا کہنا تھا کہ 'کمیل ننجیانی اپنے منفرد انداز اور مزاحیہ باتوں سے شائقین کو انٹرٹین کرتے رہتے ہیں، ہمیں انہیں کامیڈی اسٹار آف دی ایئر کا ایوارڈ دے کر بیحد خوشی ہورہی ہی'۔کمیل ننجیانی کو کامیڈی کا حصہ بنے ہوئے کافی سال گزر چکے ہیں، انہوں تجزیہ کاروں نے بہترین کامیڈین اور مصنف قرار دیا، وہ بہت جلد رومانوی کامیڈی فلم 'دی بگ سک' میں جلوہ گر ہوں گے، اس فلم میں ان کا اپنی اہلیہ ایمیلی گورڈن کے ساتھ تعلق کو پیش کیا
وقت اشاعت : 01/04/2017 - 20:36:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :