معروف گلوکار بلال سعید نے گائیکی کو خیرباد کہہ دیا

بلال سعید نے کیرئیر کا آغاز 2011 ء میں کیا، کئی مشہور گانے گا ئے

ہفتہ 1 اپریل 2017 22:38

معروف گلوکار بلال سعید نے گائیکی کو خیرباد کہہ دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2017ء) معروف گلوکار بلال سعید نے گائیکی کو خیرباد کہہ دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری کردہ اپنے پیغام میں معروف سنگر بلال سعید کا کہنا تھا کہ فیصلہ کرنے کا وقت آ گیا ہے اور ان کا فیصلہ یہ ہے کہ سنگنگ کو خیرباد کہہ دیا جائے۔ بلال سعید نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز 2011 ء میں کیا۔

وہ اپنے کیرئیر کے دوران کئی مشہور گانے گا چکے ہیں۔ بلال سعید اپنی گائیکی کی بدولت دنیا بھر میں بے حد مشہور ہوئے اور انہوں نے بے شمار اعزازات بھی اپنے نام کئے۔

(جاری ہے)

بلال سعید کا پہلا البم ٹویلو 2011 میں ریلیز ہوا جس نے شائقین سے خوب داد سمیٹی۔ اس البم کو پنجابی میوزک ایوارڈ میں بیسٹ پوپ ووکلسٹ کی کیٹگری کے لئے نامزد کیا گیا۔ اس کے بعد بلال سعید کے کیرئیر میں اہم موڑ آیا جب 2012 میں ان کے ریلیز ہونے والے البم ماہی ماہی نے دنیا بھر میں ان کی بطور پوپ سنگر شناخت کرائی۔

بلال سعید کا گانا خیر منگدی 2014 میں لکس سٹائل ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا۔ انہوں نے 2015 میں پاکستانی میوزک اینڈ میڈیا ایوارڈ بھی وصول کیا۔ ان کا گانا خیر منگدی کرن جوہر کی فلم "بار بار دیکھو" میں بھی شامل کیا گیا۔
وقت اشاعت : 01/04/2017 - 22:38:25