جمہوریت کے علمبرداروں کے تعصب کی انتہاء… فواد خان بھارتی فلم دھڑکن 2 کی کاسٹ سے باہر

پیر 3 اپریل 2017 13:19

جمہوریت کے علمبرداروں کے تعصب کی انتہاء… فواد خان بھارتی فلم دھڑکن 2 کی کاسٹ سے باہر
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 اپریل2017ء) معروف پاکستانی اداکار اور چاکلیٹی ہیرو فواد خان کو بھارتی فلم دھڑکن 2 کی کاسٹ سے باہر کردیا گیا ہے ان کی جگہ معروف ماڈل روہیت کو کاسٹ کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق متعصب بھارتی حکومت کی نقش قدم پر چلتی بھارتی فلم انڈسٹری کی تنگ نظری نے فن اور فنکار کو بھی نہیں بخشا جس کی تازہ مثال دھڑکن 2 کی کاسٹ میں سے پاکستانی اداکار اور چاکلیٹی ہیرو فواد خان کو باہر کردینا ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ اس سے قبل یہ اطلاعات ا?ئی تھیں کہ فلم دھڑکن کے سیکوئیل کے لیے دھڑکن 2 میں فواد خان کو سنیل شیٹھی کے کردار میں کاسٹ کیا گیا ہیجب کہ شردہا کپور کو شپلپا شیٹھی کی جگہ ہیروئن کا کردار نبھانا تھا۔اس حوالے سے یہ خبر بھی گرم ہے کہ فواد خان کی جگہ اب نئے ابھرتے ماڈل اور اداکار روہیت کھنڈیلوال کو کاسٹ کرلیا گیا ہے جو اس سے قبل مسٹر انڈیا کا اعزاز بھی اپنے نام کر چکے ہیں اور آج کل کئی اشتہارات بھی کر رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 03/04/2017 - 13:19:06

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :