دبئی ائیرپورٹ پر اداکارہ میرا کا پرس چرا لیا گیا ،ْ رقم ،ْ پاسپورٹ اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم

بدھ 5 اپریل 2017 18:18

دبئی ائیرپورٹ پر اداکارہ میرا کا پرس چرا لیا گیا ،ْ رقم ،ْ پاسپورٹ اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2017ء) لالی ووڈ فلم سٹار میرا کے ساتھ دبئی ائیرپورٹ پر ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آ گیا ہے جہاں ان کا پرس چرا لیا گیا اور انہیں معلوم بھی نہیں تھا کہ وہ مدد کیلئے کس سے رجوع کریںمیڈیا رپورٹ کے مطابق میراکے پرس میں پاسپورٹ اور دیگر ذاتی استعمال کی اشیاء کے علاوہ رقم بھی موجو تھی۔

(جاری ہے)

میرا کے مطابق ’’میرا پاسپورٹ، رقم اور پرس میں رکھا سب کچھ غائب ہو گیا ہے ،ْمیں ایک سٹار ہوں اور دبئی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو میری مدد کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ وہ دبئی میں کام کی تلاش میں آئی ہیں اور شوبز انڈسٹری میں اپنے کیرئیر کے تحفظ کیلئے بات چیت بھی چل رہی ہے تاہم اگر اس میں کامیابی نہ ملی تو پھر انہوں نے اپنے لئے کچھ اور بھی سوچ رکھا ہے۔
وقت اشاعت : 05/04/2017 - 18:18:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :