ہمارے ڈرامہ نگار اپنی ذمہ داریاں نہیں نبھا رہے ہیں‘ شگفتہ اعجاز

جمعرات 6 اپریل 2017 13:53

ہمارے ڈرامہ نگار اپنی ذمہ داریاں نہیں نبھا رہے ہیں‘ شگفتہ اعجاز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 اپریل2017ء) اداکارہ شگفتہ اعجاز نے کہا ہے کہ معاشرتی بگاڑ کی اصل وجہ غیر حقیقی چیزیں دکھانا ہے ہمارے ڈرامہ نگار اپنی ذمہ داریاں نہیں نبھا رہے ہیں کافی ڈرامے آج کے دور جدید میں خارجیوں کو چھپا کر پیش تو کردیئے جاتے ہیں مگر ان میں مقصدیت نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو ڈرامے ہم نے پی ٹی وی کے دور میں کئے ان میں ڈرامے کا سکرپٹ ایک اصلاحی پہلو رکھتا تھا ان کا تاثر عوام کے ذہینوں میں کئی سال گزرنے کے باوجود بھی ویسے ہی قائم ہے اس وقت کے ڈراموں سے عوام نے بہت کچھ سیکھا ہے مگر اب ڈرامہ کمرشلائز ہوچکا ہے۔

وقت اشاعت : 06/04/2017 - 13:53:51

Rlated Stars :