ممبئی:ہیر سیلون کا افتتاح۔بالی وڈ اداکاروں کی شرکت

ہفتہ 30 مئی 2009 12:42

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔30مئی 2009 ء) ممبئی میں ایک ہیر سیلون کا افتتاح ہوا۔جس میں سلمان خان ،سیف علی خان سمیت بالی وڈ کے متعدد اداکاروں نے شرکت کی۔ہیر اسٹائلسٹ حاکم علی کے اس سیلون میں بالوں کی آرایش کے علاوہ جسم کو مکمل فٹ رکھنے کے لیئے جدید مشینیں بھی موجود ہیں۔

(جاری ہے)

حاکم علی کاکہنا ہے کہ دنیا بھر میں لوگ اپنے بالوں اور صحت کے معاملے میں حساس ہو گئے ہیں۔اور ان پر خاص توجہ بھی دے رہے ہیں۔ اداکار سیف علی خان نے کہا کہ حاکم علی اپنے فن کے ماہر ہیں ۔وہ نہ صرف بھارت میں بلکہ دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ تقریب میں رتیش دیشمکھ،عمران ہاشمی،سنیل شیٹھی۔متھن چکروتی سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

وقت اشاعت : 30/05/2009 - 12:42:45

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :