ساحر لودھی کی پہلی ہی فلم بٴْری طرح فلاپ ہو گئی

جمعہ 7 اپریل 2017 14:16

ساحر لودھی کی پہلی ہی فلم بٴْری طرح فلاپ ہو گئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 اپریل2017ء) ساحر لودھی زندگی کا سب سے بڑے صدمے سے دوچارہوگئے ۔اطلاعات کے مطابق ساحر لودھی کی پہلی فلم ’’راستہ‘‘ باکس آفس پر بری طرح فلاپ ہوگئی جس کے بعد سنیما مالکان فلم کو پردے سے ہٹانے کا سوچنے لگے۔

(جاری ہے)

مارننگ شو کے میزبان ساحر لودھی نے فلمی دنیا میں قدم رکھا اور خود ہی فلم پروڈیوس کرنے کا فیصلہ کیا، یہی نہیں فلم کی ہدایتکاری اور مرکزی کردار میں بھی خود نظر آئے لیکن ساحر لودھی فلم بینوں کو اپنی اداکاری سے متاثر کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئے ہیں۔

ساحر لودھی کی فلم ’’راستہ‘‘ باکس ا?فس پر کامیابی کا کوئی راستہ نہ بنا سکی اور بری طرح فلاپ ہوگئی ہے جب کہ فلم باکس آفس پر 5 روز میں صرف 23 لاکھ ہی کما سکی ہے جس پر سنیما مالکان بھی فلم بینوں کی عدم دلچسپی پر فلم کو پردے سے ہٹانے پر غور کررہے ہیں۔
وقت اشاعت : 07/04/2017 - 14:16:08

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :