صبح نو نیشنل ہارڈ کورٹ ٹینس چیمپین شپ کا پہلا روز بارش کی نذر ہو گیا

جمعہ 7 اپریل 2017 22:51

صبح نو نیشنل ہارڈ کورٹ ٹینس چیمپین شپ کا پہلا روز بارش کی نذر ہو گیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2017ء) صبح نو نیشنل ہارڈ کورٹ ٹینس چیمپین شپ کا پہلا روز بارش کی نذر ہو گیا۔ منتظمین کی بھرپور کوششوں کے باوجو د ایک بھی میچ مکمل نہ ہو سکا۔ پاکستان سپورٹس بورڈ ٹینس کورٹس میں جمعہ کو شروع ہونے والے صبح نو نیشنل ہارڈ کورٹ ٹینس چیمپین شپ کا بارش کے باعث آغاز نہ ہو سکا۔

(جاری ہے)

جمعے کو شہر میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کے باعث منتظمین کی کوششوں کے باوجو د ایک بھی میچ مکمل نہ ہو سکا۔

ا ب اس ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز ہفتہ کے دن سے ہوگا۔ پہلے روز مینز سنگلز کے کوالیفائنگ مرحلے کے مقابلوں کے بعد مین رائونڈ کا پہلا مرحلہ کھیلا جائے گا جبکہ بوائز جونئیرز انڈر18 کے پہلے مرحلے کے میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں ٹاپ سیڈ عقیل خان، سارہ محبوب، سارہ منصور، ایم عابد، ایم، مزمل اور ہیر ا عاشق سمیت ملک بھر سے نامور کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے فائنلز بدھ 12 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔ ۔
وقت اشاعت : 07/04/2017 - 22:51:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :