بھارتی اداکار کمل ہاسن کے گھر آگ بھڑک اٹھی

کمل ہاسن نے ملازمین کی جانب سے بروقت آگکی اطلاع دینے پر گھر سے نکل کر جان بچائی

ہفتہ 8 اپریل 2017 20:53

بھارتی اداکار کمل ہاسن کے گھر آگ بھڑک اٹھی
چنائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2017ء) بھارتی اداکار کمل ہاسن کے گھرکو پڑوس میں لگنے والی آگ نے لپیٹ میں لے لیا جب کہ اداکارنے ملازمین کی بر وقت اطلاع پر گھر سے بھاگ کر جان بچائی۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ اداکار کمل ہاسن کے چنئی میں واقع گھر کے پڑوس میں رات گئے شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے اداکار کے گھر کو بھی لپیٹ میں لے لیا جب کہ واقعے کے وقت کمل ہاسن گھر پر ہی موجود تھے اور ملازمین کی جانب سے بروقت اطلاع پر انہوں نے گھر سے باہر نکل کر جان بچائی تاہم دھواں زیادہ ہونے سے ان کے پھیپھڑوں کو نقصان پہنچا ہے۔

فائر بریگیڈ عملے نے بروقت کارروائی کرکے آگ پر قابو پالیا جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فائر بریگیڈ حکام نے بھی کمل ہاسن کے پڑوس میں آگ لگنے کی تصدیق کی ہے جس سے اداکار کا گھر بھی متاثر ہوا۔دوسری جانب کمل ہاسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی خیریت سے مداحوں کو آگاہ کیا۔ ان کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ میرے ملازمین کا شکریہ جن کی وجہ سے میری جان بچ گئی لیکن آگ سے پھیپھڑوں میں دھواں بھر گیا تھا جس پر میں تیسرے فلور سے نیچے آیااور اب میں مکمل طور پر محفوظ ہوں۔۔
وقت اشاعت : 08/04/2017 - 20:53:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :