ہالی وڈ پروڈیوسر باربرا بروکلی کی ڈینیئل گریگ کو جمیز بانڈ کی اگلی فلم میں کام کے لئے 120 ملین پائونڈ معاوضے کی پیشکش

منگل 11 اپریل 2017 18:49

ہالی وڈ پروڈیوسر باربرا بروکلی کی ڈینیئل گریگ کو جمیز بانڈ کی اگلی فلم میں کام کے لئے 120 ملین پائونڈ معاوضے کی پیشکش
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2017ء) ہالی وڈ پروڈیوسر باربرا بروکلی نے برطانوی نڑاد ہالی وڈ سٹار ڈینیئل گریگ کو جمیز بانڈ کی اگلی فلم میں کام کرنے کے لئے راضی کرنے کے لئے انہیں 120 ملین پائونڈ کے معاوضے کی پیشکش کر دی۔اگر انہوں نے یہ پیشکش قبول کر لی تو ڈینیئل گریگ پانچویں مرتبہ جمیز بانڈ بنیں گے۔ ذرائع کے مطابق ڈینیئل گریگ نے 2012 ئ میں ریلیزہونے والی فلم ’’سکائے فال‘‘کے لئے 10.7 ملین ڈالر معاوضہ لیا تھا اور ان کی فلم نے ایک ارب ڈالر سے زائد کا کاروبار کیا۔

(جاری ہے)

امریکا کے مہنگے ترین اس اداکار نے گذشتہ سال جمیز بانڈ فرنچائز سے الگ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ وہ مزید جمیزبانڈ کا کردار نہیں کریں گے کیونکہ وہ اپنے پر ایک ہی طرح کے کردار کی چھاپ نہیں لگانا چاہتے۔ان کی جگہ ہالی وڈ اداکار ٹام ہیڈیلٹن کا نام لیا گیا تاہم ذرائع کے مطابق باربرا بروکلی کو ٹام کا گلوکارہ ٹیلی سوئفٹ سے معاشقہ اورگولڈن گلوب ایوارڈز کی تقریب میں لچر قسم کا خطاب کرنا برا لگا اور ان کا جمیز بانڈ کے لئے ٹام کو لینے کا ارادہ کمزور پڑ گیا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ واپس ڈینیئل کی طرف آئی ہیں اور ان کو120 ملین پائونڈ معاوضہ پر دوبارہ جمیز بانڈ بننے کے لئے راغب کرنے کی کوشش کی ہے۔
وقت اشاعت : 11/04/2017 - 18:49:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :