گلوکارشفقت امانت علی خان بھارتی ہدایتکارمہیش بھٹ کیلئے گانا گائیں گے

بدھ 12 اپریل 2017 13:17

گلوکارشفقت امانت علی خان بھارتی ہدایتکارمہیش بھٹ کیلئے گانا گائیں گے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اپریل2017ء) بھارتی ہدایتکار مہیش بھٹ پاکستانی گلوکار شفقت امانت علی خان سے گانا گوائیں گے، رابطے ہوگئے، گانے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔معروف بھارتی ہدایتکار مہیش بھٹ نے پاک بھارت سیاسی تعلقات کو ایک طرف رکھتے ہوئے اپنے ایک سٹیج ڈرامے کے لئے معروف پاکستانی گلوکار شفقت امانت علی خان سے امن کا گیت گوانے کی پیش کش کی، جسے شفقت امانت نے قبول کرتے ہوئے گانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

(جاری ہے)

شفقت امانت علی خان نے بتایا کہ مہیش بھٹ نے ان سے رابطہ کیا تھا جس پر گانا گانے کی حامی بھر لی ہے۔ اب ٹریک کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ اس گانے کے لئے مہیش بھٹ نے گلوکار علی ظفر سے بھی رابطہ کیا تھا لیکن علی ظفر اپنی فلم کی عکس بندی میں مصروف ہیں جبکہ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ شفقت امانت علی خان کے ساتھ راحت فتح علی خان بھی اس گانے کو گائیں گے جو جون میں نئی دہلی میں ہونے والے مہیش بھٹ پروڈکشن کے ایک سٹیج ڈرامے میں پرفارم کیا جائے گا، جو امن کے موضوع پر ہے۔
وقت اشاعت : 12/04/2017 - 13:17:39

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :