گوری رنگت کی کریمز: ابھے دیول نے کی شاہ رخ، دپیکا پر تنقید

بدھ 12 اپریل 2017 21:59

گوری رنگت کی کریمز: ابھے دیول نے کی شاہ رخ، دپیکا پر تنقید
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2017ء) بولی وڈ میں کئی شخصیات گوری رنگ کی کریمز کی تشہیر کے خلاف آواز اٹھاتی نظر آتی ہیں، تو بہت سے سپر اسٹارز ایسے بھی ہیں جو ان کریمز کے اشتہارات میں نشر ہوکر ان کریمز کی تشہیر کررہے ہوتے ہیں۔اور بولی وڈ اداکار ابھے دیول نے ان تمام اداکاروں کو ان کریمز کی تشہیر کرتے ہیں کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

ابھے دیول نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر بولی وڈ کے کئی نامور اداکاروں کو گوری رنگت کی کریمز کے اشتہارات میں نشر ہونے پر اور یہ پیش کرنے پر کہ خوبصورت گوری رنگت میں ہے، تنقید کا نشانہ بنایا، اناداکاروں میں شاہ رخ خان، دپیکا پڈوکون، شاہد کپور، سونم کپور، ودیا بالن، جان ابراہم وغیرہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ابھے دیول نے شاہ رخ خان کے ایک اشتہار کی تصویر کو شیئر کرنے کے ساتھ اس پر لکھا کہ 'کنگ خان خود آپ سے کہہ رہے ہیں، ایک مرد ہوکر آپ خواتین کی گوری رنگت کی کریمز کیوں استعمال کررہے ہیں، شاہ رخ خان آپ کو یقیناً مرد بنانا چاہتے ہیں، بس اس عمل میں گوری رنگت ہونا ایک منفی اثر ہی'۔

انہوں نے لکھا 'یہ کریم 2 فائدے پہنچاتی ہے، اگر آپ غورکریں تو ان کی آنکھوں کا رنگ بھی اس تصویر میں ہلکا ہوگیا ہے، تو اس کا مطلب اس کریم کو اپنی آنکھوں کے اندر بھی لگالیں، یہ گوری رنگت کی کریم نہیں بلکہ آنکھوں کی لینس ہے، کس کو سرمئی رنگ کی آنکھیں نہیں چاہیے ہوتی کتنی حب الوطن کریم ہی'۔۔
وقت اشاعت : 12/04/2017 - 21:59:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :