گائے نہیں عورت کو تحفظ دو ،ْجیا بچن

بدھ 12 اپریل 2017 23:28

گائے نہیں عورت کو تحفظ دو ،ْجیا بچن
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2017ء) راجیہ سبھا کی رکن اور بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ جیا بچن نے پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران گائے کی بجائے خواتین کو تحفظ دینے کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجیہ سبھا کن رکن اور بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ جیا بچن نے پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران خواتین کو تحفظ دینے کا مطالبہ کردیا۔ پارلیمنٹ سے خطاب میں جیا بچن کا کہنا تھا کہ ہم گائے کی حفاظت کے لیے تو بڑے بڑے اقدامات اٹھارہے ہیں لیکن خواتین پرمظالم میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے لہٰذا ان کے تحفظ کے لیے بڑے اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے۔

وقت اشاعت : 12/04/2017 - 23:28:52