پاکستان واپڈا نے انٹرڈیپارٹمنٹ ویٹ لیفٹنگ چیمپئن شپ جیت لی جبکہ ہائرایجوکیشن کمیشن اور پاکستان ریلوے نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی

جمعہ 14 اپریل 2017 13:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2017ء) پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کے زیراہتمام انٹرڈیپارٹمنٹ ویٹ لیفٹنگ چیمپئن شپ مجموعی طور پر پاکستان واپڈا نے جیت لی جبکہ ہایئرایجوکیشن کمیشن اور پاکستان ریلوے کے کھلاڑیوں نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی اور پاکستان واپڈا کے 18 سالہ طلحہ طالب نے چیمپئن شپ میں نیا ریکارڈ قائم کیا،پاکستان ریلوے کے چیف ایگزیکٹو اور سنیئر جنرل منیجرجاوید انور بوبک نے چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلزاور اسناد تقسیم کیں،اس موقع پر ریلوے سپورٹس بورڈ کے نائب صدر ڈاکٹر عبدال یار خان،سیکرٹری ڈیپارٹمنٹ ویٹ لیفٹنگ ایسوسی ایشن ہمدان نذیر، چیف ایگزیکٹو آفیسر، پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن حافظ عمران بٹ، نائب صدر محمد راشد ملک،سیکرٹری امجد امین بٹ اور سپورٹس آفیسر ریلوے سپورٹس بورڈ راشدمحمودبٹ کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی،ریلولے سٹیڈیم لاہور میں کھیلی گئی چیمپئن شپ میں پاکستان واپڈا نے 110 پوائٹنس کے ساتھ چھ سونے اور دوچاندی تمغے حاصل کرنے کے بعد چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے،ہایئرایجوکیشن کمیشن نے 55 پوائٹنس کے ساتھ سونے کاایک ، چاندی اور کانسی کے دو، دو تمغوں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی ہے، جبکہ پاکستان ریلوے کے کھلاڑی 53پوائٹنس کے ساتھ سونے اور چاندی کا ایک، ایک اور کانسی کے تین تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے،چیمپئن شپ میں آٹھ کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہوئے ،56 کلوگرام میں پاکستان واپڈا کے عبداللہ غفور نے پہلی، پاکستان آرمی کے فہد حسین بٹ نے دوسری اور پاکستان ریلوے زغم عباس نے تیسری پوزیشن حاصل کی،62 کلوگرام میں پاکستان واپڈا کے طلحہ طالب اور محمد شہزاد نے بالترتیب پہلی اور دوسری جبکہ ہائرایجوکیشن کمیشن کے محمد ارسلان نے تیسری پوزیشن حاصل کی،69کلوگرام میں پاکستان واپڈا کے ابوسفیان نے پہلی، پاکستان آرمی کے ثاقب علی نے دوسری اور پاکستان ریلوے کے احسن شفیق نے تیسری پوزیشن حاصل کی،77کلوگرام میں پاکستان واپڈا کے حید ر علی نے پہلی،ہائرایجوکیشن کمیشن کے زوہیب نیاز نے دوسری اور پاکستان آرمی کے ریحان خالد نے تیسری پوزیشن حاصل کی،85 کلوگرام میں پاکستان ریلوے کے زوہیب منظور نے پہلی، پاکستا ن واپڈا کے محمد طاہر نے دوسری اور پاکستان آرمی کے شاہد سلطان نے تیسری پوزیشن حاصل کی،94 کلوگرام میںپاکستان واپڈا کے عثمان امجد راٹھور نے پہلی،ہائرایجوکیشن کمیشن کے ریحان نوید نے دوسری اور پاکستان ریلوے کے سبطین نے تیسری پوزیشن حاصل کی،105 کلوگرام میں پاکستان واپڈا کے اظہر عامر نے پہلی، پاکستان ریلوے کے جمیل اختر نے دوسری اور ہائرایجوکیشن کمیشن کے علی جاوید نے تیسری پوزیشن حاصل کی،پلس105 کلوگرام میںہایئرایجوکیشن کمیشن کے عبداللہ بٹ نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ پاکستان آرمی کے زوہیب احمد اور پاکستان ریلوے کے سجاد رسول بالترتیب دوسر ے اور تیسرے نمبر پر رہے،
وقت اشاعت : 14/04/2017 - 13:02:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :