سابق فاسٹ بائولر وقار یونس ’’پانامہ ‘‘ پہنچ گئے

وقار یونس نے پاکستانیوں کے ساتھ ہی مذاق کر تے ہوئے ایک ایسے ملک میں جا کر اپنی تصاویر اپ لوڈ کر دیں جس کا چرچہ پورے پاکستان میں ہے

جمعہ 14 اپریل 2017 20:10

سابق فاسٹ بائولر وقار یونس ’’پانامہ ‘‘ پہنچ گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2017ء) عام طور پر کرکٹرز ایک دوسرے کے ساتھ مذاق کرتے ہیں مگر قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے پاکستانیوں کے ساتھ ہی مذاق کر تے ہوئے ایک ایسے ملک میں جا کر اپنی تصاویر اپ لوڈ کر دیں جس کا چرچہ پورے پاکستان میں ہے۔تفصیلات کے مطابق وقار یونس پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین جاری سیریز میں بریک کا فادہ اٹھاتے ہوئے ایک ’’نامعلوم‘‘ ملک پہنچے اور اپنی تصویر اپ لوڈ کر کے شرارت بھرے انداز میں لکھا کہ ’’میں چاہتا ہوں کہ آپ لوگ بوجھیں کہ میں اس وقت دنیا کے کس حصے میں کھڑا ہوا، پہلے پانچ صحیح جواب دینے والوں کو فالو بیک کروں گا، یہ ملک پاکستان میں بہت ہی مشہور ہے۔

‘‘سوال پوچھتے ہی جواب دینے والوں کی لائن لگ گئی اور حیران کن طور پر سب نے تقریباً صحیح جواب دینا شروع کر دیا اور فورا بوجھ لیا کہ وہ ’’پانامہ‘‘ میں کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

جب بہت سے لوگ جواب دے چکے اور وقار یونس کو بھی یہ یقین ہو گیا کہ لوگ ان کی شرات سے متعلق جان چکے ہیں تو انہوں نے ایک اور تصویر اپ لوڈ کی اور لکھا کہ ’’ پانامہ پاکستان میں بہت مشہور ہے، لیکن بدقسمتی سے ایک بری وجہ سے، میرا مقصد کرکٹ ہے، لاس اینجلس میں فیملی ٹائم، وعدے کے مطابق صحیح جواب دینے والے پہلے 5صارفین کو فالو کروں گا۔
وقت اشاعت : 14/04/2017 - 20:10:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :