شہریار خان نے سرفراز احمد کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنانے کا عندیہ دیدیا

مصباح الحق کی ریٹائر منٹ کے بعد سرفراز احمد ہی ٹیم کے کپتان بنیں گے تاہم وقت آنے پر فیصلہ کیا جائے گا، چیئرمین پی سی بی ناصرجمشید نے چکمادیا اورسامنے نہیں آئے۔ خالد لطیف کے خلاف پی سی بی کے پاس ثبوت موجود ہیں، میڈیا سے گفتگو

جمعہ 14 اپریل 2017 21:59

شہریار خان نے سرفراز احمد کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنانے کا عندیہ دیدیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان نے قومی و ن ڈے اور ٹی ٹونٹی کپتان سرفراز احمد کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپنے کا بھی عندیہ دیدیا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ یونس خان کی بہت قدرہے،کپتان بننا اوربات ہے تاہم اب یونس خان کوریٹائرہونا ہے،ویسٹ انڈیزکے مقابلے میں ہماری ٹیسٹ ٹیم مضبوط ہے،ہمیں ٹیسٹ سیریز میں کامیابی حاصل کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

شہریار خان کا مزید کہنا تھا کہ لگ تو یہی رہا ہے کہ مصباح الحق کی ریٹائر منٹ کے بعد سرفراز احمد ہی ٹیم کے کپتان بنیں گے تاہم وقت آنے پر فیصلہ کیا جائے گا۔ سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین پی سی بی نے کہا کہ ناصر جمشید سے بات کرنے کے لیے ہمارے نمائندے انگلینڈ گئے تھے لیکن ناصرجمشید نے چکمادیا اورسامنے نہیں آئے۔ خالد لطیف کے خلاف پی سی بی کے پاس ثبوت موجود ہیں، فکسنگ اسکینڈل کے حوالے سے ٹربیونل کا جو بھی فیصلہ آئے گا، میڈیا کے سامنے لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی کے معاملہ پر اپنے وکیل سے بات کروں گا۔۔
وقت اشاعت : 14/04/2017 - 21:59:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :