آپ بنگلہ دیش پریمئر لیگ کھیلیتے رہے اس بارے کچھ بتائیں ، روی شاستری

میں آخری بار پاکستان سپر لیگ کھیلا ہوں اسی پر بات کرسکتا ہوں ، کیوین پیٹرسن نے شاستری کو آئینہ دکھا دیا

جمعہ 14 اپریل 2017 21:59

آپ بنگلہ دیش پریمئر لیگ کھیلیتے رہے اس بارے کچھ بتائیں ، روی شاستری
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2017ء) انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق پلیئر کیون پیٹرسن آئی پی ایل کے 10 ویں ایڈیشن میں کھلاڑی کی حیثیت سے نہیں بلکہ کمنٹیٹر کی حیثیت سے شریک ہوئے اور ایک میچ کے دوران جب انہوں نے پی ایس ایل میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ کی بات کرنی چاہی تو ان کیساتھ بیٹھے بھارت کے سابق کھلاڑی روی شاستری نے انہیں ٹوک دیا۔

(جاری ہے)

روی شاستری نے کہا کہ آپ نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی بی ایل) بھی کھیلی ہمیں اس بارے میں کچھ بتائیں تو کیوین پیٹرسن نے دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے آخری مرتبہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں حصہ لیا ہے اور میں صرف اسی بارے میں بات کروں گا۔کیوین پیٹرسن کا جواب سن کر روی شاستری اپنا سا منہ لے کر رہ گئے اور کیوین پیٹرسن نے یہ ثابت کر دیا کہ آئی پی ایل نے ان کی خدمات حاصل کی ہیں نا کہ انہیں خرید لیا ہے، کہ وہ صرف ان کی مرضی کی بات کریں۔۔
وقت اشاعت : 14/04/2017 - 21:59:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :