پیسوں کی چکاچوند میں نہائی آئی پی ایل میں بدترین ”دھاندلی“ ہو گئی

ہفتہ 15 اپریل 2017 14:27

پیسوں کی چکاچوند میں نہائی آئی پی ایل میں بدترین ”دھاندلی“ ہو گئی
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15اپریل ۔2017ئ)پیسے کی چکا چوند میں نہائی انڈین پریمیئر لیگ کے 10ویں ایڈیشن میں تاریخ کی بدترین دھاندلی ہوگئی،میدان میں موجود تمام کھلاڑیوں سمیت فیلڈ ایمپائرز، تھرڈ ایمپائر، میچ ریفری اور انتظامیہ میں سے کسی نے اس کا نوٹس تک نہ لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سن رائزرز حیدر آباد کی نمائندگی کرنے والے ڈیوڈ وارنر نے ممبئی انڈینز کیخلاف میچ کے دوران جسپریت بمرا کے اوور کی آخری گیند پر چوکا مارا اور حیران کن طور پر اگلے اوور کی پہلی گیند بھی کھیلی ۔

کرکٹ قوانین کے مطابق آخری گیند پر اگر کوئی کھلاڑی باﺅنڈری مارے یا 2رن لے تو اگلے اوور کی ابتدائی گیند نان سٹرائیکر اینڈ پر کھڑے کھلاڑی نے کھیلنی ہوتی ہے لیکن اس میچ میں ایسا نہ ہوا۔حیران کن طور پر ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما سمیت امپائرز نے بھی اس بات کو نوٹس نہ کیا لیکن معاملہ سوشل میڈیا پر آنے کے بعد سے آئی پی ایل انتظامیہ اور امپائرز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
پیسوں کی چکاچوند میں نہائی آئی پی ایل میں بدترین ”دھاندلی“ ہو گئی
وقت اشاعت : 15/04/2017 - 14:27:17