سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو ٹیکسی سروس’کریم‘ کا سربراہ بنا دیا گیا

ہفتہ 15 اپریل 2017 16:36

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو ٹیکسی سروس’کریم‘ کا سربراہ بنا دیا گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2017ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر اور سابق کپتان وسیم اکرم ٹیکسی سروس ’کریم‘ کے سی ای او کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم ’کریم‘ میں بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او)شمولیت اختیار کرلی ہے جبکہ اس حوالے سے ’کریم‘نے نہ تو اس خبر کی تردید کی ہے اور نہ ہی تصدیق کی ہے جبکہ نیوز ویب سائٹ نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ معاہدے پر دستخط کردیئے گئے ہیں۔

وسیم اکرم کے بارے میں یہ سمجھاجارہا ہے کہ ان کی کرکٹ مصروفیا ت کی وجہ سے اس عہدے کے سربراہ کے طور پر کام کرنا بہت مشکل ہے اور ہو سکتا ہے کہ یہ عہدہ ان کو اعزازی طور پر دیا گیا ہو۔اس بات کی بھی تصدیق ہوچکی ہے کہ جنید نامی شخص ابھی تک ’کریم‘ کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہا ہے۔
وقت اشاعت : 15/04/2017 - 16:36:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :