پاکستان میں ریسلنگ کے فروغ کے لئے تین غیر ملکی ریسلرز لاہور پہنچ گئے

ہفتہ 15 اپریل 2017 19:53

پاکستان میں ریسلنگ کے فروغ کے لئے تین غیر ملکی ریسلرز لاہور پہنچ گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2017ء) پاکستان میں ریسلنگ کے فروغ کے لئے تین غیر ملکی ریسلرز لاہور پہنچ گئے ۔بتایا گیا ہے کہ پاکستانی میں ریسلنگ کے فروغ اور پاکستانی ریسلر کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے تین غیر ملکی ریسلر پاکستان پہنچ گئے ان میں بادشاہ خان،بمبی کلرز اور ٹنی آئرن شامل ہیں تینوں ریسلر لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر پہنچے تو مداحوں کی جانب سے ان کا شاندار استقبال کیا گیا اس موقع پر پرو ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے نمائندے بھی ایئروپورٹ پر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق تینوں ریسلر پاکستان میں پہلوانوں کو پرو ریسلنگ کی تربیت دیں گے۔
وقت اشاعت : 15/04/2017 - 19:53:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :