کوہلی جذباتی انسان،جہاں ملے انہیں لیمن جوس پلاﺅں گا :نیتھن لیون

اتوار 16 اپریل 2017 14:31

کوہلی جذباتی انسان،جہاں ملے انہیں لیمن جوس پلاﺅں گا :نیتھن لیون
سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16اپریل ۔2017ئ)آسٹریلوی آف سپنر نیتھن لیون نے تنازعات کو پیچھے رکھتے ہوئے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھا کر انہیں شرمندہ کردیا۔

(جاری ہے)

بھارت اور آ سٹریلیا کے مابین حال ہی میں ختم ہونے والی ٹیسٹ سیریزکے اختتام پر جذبات سے بھرے ویرات کوہلی نے کہاتھا کہ اب آسٹریلوی کرکٹرز ان کے دوست نہیں رہے ہیں اور کوئی ان کے منہ سے اب انہیں دوست کہتے نہیں سنے گا۔

کوہلی کے اس بیان پر نیتھن لیون نے اعلی ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ”میں فیلڈکی باتیں فیلڈ میں ہی چھوڑ آتاہوں،کوہلی اچھا پلیئرلیکن بدقسمتی سے انتہائی جذباتی انسان بھی ہے،میں بڑے دل کا انسان ہوں،اگر کوہلی مجھے کہیں مل جائیں تو میں سردمہری کا مظاہرہ نہیں کروں گااوران سے جاکر ہاتھ ملالوں گا اور لیمن جوس بھی پلاﺅں گا“۔

وقت اشاعت : 16/04/2017 - 14:31:08