پاکستان کپ،سلمان بٹ ، عمراکمل ، کامران اکمل ناکام،عمرامین کی سنچری

اتوار 16 اپریل 2017 17:39

پاکستان کپ،سلمان بٹ ، عمراکمل ، کامران اکمل ناکام،عمرامین کی سنچری
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16اپریل ۔2017ئ)پاکستان کپ میں پنجاب کے اوپننگ بیٹسمین سلمان بٹ ،کپتان عمراکمل اور وکٹ کیپر بلے بازکامران اکمل ناکام ہوگئے،عمر امین نے شاندار سنچری سکور کرکے ٹیم کو باعزت ٹوٹل تک پہنچایا۔

(جاری ہے)

ایونٹ کے افتتاحی میچ میں بلوچستان کے خلاف پنجاب کے کپتان عمراکمل نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو بلوچستان کے فاسٹ باﺅلر عامر یامین نے پہلے سلمان بٹ کو بغیر کوئی رن بنائے پوویلین واپس بھیجا اور پھر کامران اکمل کو بھی 3رن پر چلتا کیا ، عمر اکمل نے اپنی ٹاپ آرڈر میں کھیلنے کی دیرینہ خواہش پوری کرتے ہوئے چوتھے نمبرپر بیٹنگ کی تاہم وہ صرف سات گیندوں کے ہی مہمان ثابت ہوئے اور کوئی رن بنائے بغیر ہی عامریامین کا شکاربن گئے۔

اس موقع پر عمرامین وکٹ پر ڈٹ گئے جنہوں نے اپنے لسٹ اے کیریئر کی چھٹی سنچری سکور کرکے پنجاب کی ٹیم کو سہارا دیا ، وہ 141گیندوں پر 14چوکوں اور 6چھکوں کی مدد سے 156رنز بناکر آﺅٹ ہوئے اور پنجاب کی پوری ٹیم 275رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی ۔

وقت اشاعت : 16/04/2017 - 17:39:07