راحت علی کو کارکردگی خراب ہونے پر ویسٹ انڈیز نہیں بھیجا،کامران اکمل کو مزید ”موقع“ دینگے : انضمام الحق

اتوار 16 اپریل 2017 18:52

راحت علی کو کارکردگی خراب ہونے پر ویسٹ انڈیز نہیں بھیجا،کامران اکمل کو مزید ”موقع“ دینگے : انضمام الحق
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16اپریل ۔2017ئ)قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ ٹیم انتظامیہ نے سیریز کیلئے راحت علی کو مانگا لیکن اس کی کارکردگی خراب ہونے کے باعث ویسٹ انڈیز نہیں بھیجا۔قذافی سٹیڈیم میں انڈر 13 ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ مکی آرتھر بات کرتے ہوئے گھبراتے نہیں لیکن جو ہم دیکھ رہے ہیں وہ چیز وہ نہیں دیکھ پا رہے، انہوں نے راحت علی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے مانگا تھا لیکن ان کی فٹنس اورر دھم میں کمی کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں ویسٹ انڈیز نہیں بھیجا گیا ،جو کھلاڑی کارکردگی دکھائے گا وہی ٹیم میں آئے گا اور جو کار کردگی نہیں دکھائے گا اس کی جگہ متبال کھلاڑیوں کو لایا جائے گا۔

(جاری ہے)

انضمام الحق کا مزید کہنا تھا کہ دعا ہے کہ پاکستان ویسٹ انڈیز سے ٹیسٹ سیریز جیتے، جیتنے کے بعد بھی کارکردگی بہتر رکھنا کھلاڑی کا کام ہے،انہیں ریلیکس نہیں ہونا چاہیئے۔ کامران اکمل کی قومی ٹیم میں واپسی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سلیکٹر نے کہا کہ کامران اکمل 2 سال سے بہترین کارکردگی دکھا رہا ہے اس لیے اسے ٹیم میں شامل کیا ،کامران اکمل اور احمد شہزاد کو پوراموقع دیا جائے گا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انڈر 13 ، انڈر 16 سے لڑکوں میں کھیلنے کا شوق پیدا ہوتا ہے۔

وقت اشاعت : 16/04/2017 - 18:52:18