چائنیز فٹبال لیگ، گوانگ ڑو نے تیانجن کلب کو 3-0 سے ہرا دیا

پیر 17 اپریل 2017 13:30

چائنیز فٹبال لیگ، گوانگ ڑو نے تیانجن کلب کو 3-0 سے ہرا دیا
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اپریل2017ء) چائنیز لیگ میں کھیلے گئے میچ میں گوانگ ڑو اور تیانجن کلب آمنے سامنے ہوئے۔ گوانگ ڑو کی جانب سے تابڑ توڑ حملے کیے گئے جبکہ تیانجن کلب بے بس دکھائی دیا۔

(جاری ہے)

تیرھویں منٹ میں گلرٹ نے گوانگ ڑو کوبرتری دلا دی۔ ہاف ٹائم پر مقابلہ ایک صفر تھا۔ برازیلین سٹار گلرٹ نے بہترویں منٹ میں اپنا اور ٹیم کا دوسرا گول کر دیا جبکہ گلرٹ نے چوراسویں منٹ میں گول کر کے ہیٹرک سکور کی۔ یوں تیانجن کلب کو 3-0 کی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
وقت اشاعت : 17/04/2017 - 13:30:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :