پریمئر فٹبال لیگ،مانچسٹر نے چیلسی کو شکست دے دی

مانچسٹر یونائیٹڈ کے ہاتھوں دو صفر سے شکست کھانے کے باوجود چیلسی کی پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن برقرار

پیر 17 اپریل 2017 21:32

پریمئر فٹبال لیگ،مانچسٹر نے چیلسی کو شکست دے دی
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اپریل2017ء) پریمئر فٹ بال لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے چیلسی کو صفر کے مقابلے میں دوگول سے شکست دے دی۔

(جاری ہے)

اولڈ ٹریفورڈ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور چیلسی کی ٹیموں نے میدان سنبھالا،میزبان ٹیم نے فیورٹ چیلسی کے گول پر تابڑ توڑ حملے کیے اور ساتویں منٹ میں مارکس رشفورڈ نے گیند کو جال میںپہنچا دیا۔دوسرے ہاف کے چوتھے منٹ میں آندر ہریرا نے مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے دوسرا گول داغ دیا،مانچسٹر یونائیٹڈ کے ہاتھوں دو صفر سے شکست کھانے کے باوجود چیلسی کی پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن برقرار ہے۔
وقت اشاعت : 17/04/2017 - 21:32:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :