آل کراچی غلام محمد یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ،حیدری بلوچ نے آغا جیم خانہ کو ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا

پیر 17 اپریل 2017 21:39

آل کراچی غلام محمد یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ،حیدری بلوچ نے آغا جیم خانہ کو ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اپریل2017ء) کالونی اسپورٹس فٹ بال کپلیکس سعود آباد ملیر پر جاری آل کراچی غلام محمد حافظ محمد اعجاز یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ کی کوارٹر فائنل کے لئے لائن اپ مکمل ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے پہلے پر کوارٹر فائنل میچ میں حیدری بلوچ لیاری نے مد مقابل مضبوط حریف آغا خان جیم خانہ کو پنالٹی ککس پر 4-2سے شکست دیکر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی ۔

دوران کھیل وقت مقررہ تک میچ 1-1گول سے برا بر رہا حیدری بلوچ کے آصف جبکہ آغا خان جیم خانہ کے صدام نے گول اسکور کئے ۔دوسرے پری کوارٹر فائنل معرکہ میں بلوچ محمڈن لیاری نے سخت مقابلے کے بعد پنالٹی ککس پر بلوچ یوتھ گارڈن کو 5-4سے ،تیسرے میچ میں اعظم اسپورٹس ڈرگ روڈ نے اپنی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مد مقابل ینگ پی آئی بی کلب کو پنالٹی ککس پر 4-2سے ،چوتھے میچ میں کورنگی بلوچ کی ٹیم نے ایک جاندار مقابلے کے بعد ملیر کی کی ٹیم آل برادرز کو 1-0سے جبکہ پانچویں پری کوارٹر فائنل میچ میں سالار ویلفیئر سینٹر نے بھی کانٹے دار مقابلے کے بعد محفوظ الیون ملیر کو 1-0سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ۔

(جاری ہے)

کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض خالد ممتاز جمی ،سراج الدین طالب اور محمد ابراہیم نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر ایم اے خالد اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔
وقت اشاعت : 17/04/2017 - 21:39:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :