فرنچ فٹبال لیگ:میزبان پرستاروں نے مہمان پلیئرزپرحملہ کردیا، میچ منسو خ

منگل 18 اپریل 2017 16:43

فرنچ فٹبال لیگ:میزبان پرستاروں نے مہمان پلیئرزپرحملہ کردیا، میچ منسو خ
باستیا/فرانس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2017ء) فرنچ فٹبال لیگ میں میزبان پرستاروں نے میدان میں داخل ہوکرمہمان پلیئرزپرحملہ کردیا جس کے بعد میچ منسوخ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

فرنچ فٹبال لیگ میں میزبان پرستاروں نے 2 بار میدان میں داخل ہوکر ہنگامہ آرائی کی اور مہمان پلیئرز پر حملے بھی کیے، باستیا کے شائقین کی مداخلت پر لیون سے میچ منسوخ کردیاگیا۔میزبان شائقین کے ایک گروہ نے میچ سے قبل اسٹیڈیم کے اس حصے میں قدم رکھا جہاں پر لیون کے پلیئرز وارم اپ ہورہے تھے، اس کی وجہ سے میچ 50 منٹ تاخیر کا شکار ہوا، وقفے پر میچ بغیر کسی گول کے برابر تھا، اس موقع پر بھی شائقین کا ایک جتھا گراؤنڈ میں داخل ہوگیا تھا۔۔
وقت اشاعت : 18/04/2017 - 16:43:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :