کرس گیل 10 ہزار ٹی ٹونٹی رنز مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے

منگل 18 اپریل 2017 23:06

کرس گیل 10 ہزار ٹی ٹونٹی رنز مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے
راجکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2017ء) ویسٹ انڈیز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے جارح مزاج اوپننگ بیٹسمین کرس گیل نے ٹی ٹونٹی میچز میں کیریئر کے 10 ہزار رنز مکمل کر لئے، وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے، گیل نے رواں آئی پی ایل میں گجرات لائنز کے خلاف میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا۔

(جاری ہے)

گیل نے مجموعی طور پر 290 میچز میں کیریئر کے 10ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ منگل کو گیل جب گجرات لائنز کے خلاف میچ کیلئے میدان میں اترے تو انہیں 10 ہزار ٹی ٹونٹی رنز مکمل کرنے کیلئے 3 رنز درکار تھے، انہوں نے اننگز کے ابتدائی 3 رنز بنا کر 10 ہزار رنز مکمل کئے۔ گیل نے 18 شاندار سنچریاں بھی بنا رکھی ہیں۔
وقت اشاعت : 18/04/2017 - 23:06:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :