پہلی ایف ایم سی سکواش پریمیئر لیگ کے دوسرے روز دلچسپ مقابلے ہوئے

منگل 18 اپریل 2017 23:10

پہلی ایف ایم سی سکواش پریمیئر لیگ کے دوسرے روز دلچسپ مقابلے ہوئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2017ء)پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے تحت ہونیوالی پہلی ایف ایم سی سکواش پریمیئر لیگ کے دوسرے روز دلچسپ مقابلے ہوئے۔ ٹیم ایونٹ کے مختلف ایج گروپ میں دلچسپ میچز دیکھنے کو ملے۔ سخت گرمی کے باوجود بچوں کے حوصلے پست نہ ہو سکے ا ور بہترین مقابلے ہوئے۔ اس موقع پر سیکرٹری پنجاب سکواش ایسوسی ایشن شیر از سلیم، نائب صدر طارق فاروق رانا، شعیب مسعود، شاہد اقبال اور دیگر بھی موجود تھے۔

دوسرے روز کی فاتح ٹیموں میں ٹرسٹ میورکس، ایف ایم سی سٹرائیکرز اور میٹرکس ٹائیگرز شامل ہیں۔ پہلے میچ میں ٹرسٹ میورکس نے سروس سٹارز کو 4-3 سے ہرایا۔ ٹرسٹ میورکس کی طرف سے زویا خالد نے نور العین اعجاز کو، احمد فرید نے محمد فرحان کو، سلمان سلیم نے شہزاد خان جبکہ عبدالرشید نے میر فیاض کو ہرایا جبکہ سروس سٹارز نے بھی تین میچز جیتے جن میں محمد اشرف نے ابوبکر خان کو ، اشعب عرفان نے جنید خان کو جبکہ انس بخاری نے محمود محبوب کو ہرایا۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں میٹرکس ٹائیگرز نے ڈائمنڈ پینٹس کو 5-2 کے مارجن سے ہرایا۔ میٹرکس ٹائیگرز کی طرف سے ثمر انجم نے صائمہ شوکت کو، معاز خان نے زوہیر شاہد کو، عثمان ندیم نے مصطفی اصغر کو، اسد شوکت نے اذلان خاور کو جبکہ محمد احمد نے زوریز نعیم کو ہرایا جبکہ ڈائمنڈ پینٹس لائنز کی طرف سے اسرار احمد نے کاشف آصف کو جبکہ عبدالقادر نے عبدالمغنی کو ہرایا۔ تیسرے اور آخری میچ میں ایف ایم سی ٹائیگرز نے جی این سی نکس کوک 4-3 سے ہرایا۔ ایف ایم سی سٹرائیکرز کی طرف سے رفعت خان نے تہرمینہ اقبال کو، عاصم خان نے علی بخاری کو، عزیز رشید نے محمد عثمان کو، ملک عبدالمعیز نے عبدالغنی ہرایا جبکہ جی این سی نکس کی طرف سے ، طلحہ بن زبیر نے عبداللہ ندیم کو افنان مدثر نے کلیم اللہ کو ہرایا۔
وقت اشاعت : 18/04/2017 - 23:10:20