آئی سی سی نے پہلی بار چیمپئنز ٹرافی کیلئے کھلاڑیوں کی ٹریکنگ ، ٹورنامنٹ کے تفصیلی نشریاتی منصوبے کا اعلان کردیا

ٹورنامنٹ کے تمام میچوں میں 34 کیمرے استعمال کیے جائیں گے، آٹھ جدید ترین الٹرا موشن ہاک آئی کیمرے، سپائڈر کیم اور پچ کے سامنے اور عقب کی تصویر کشی کے لیے سٹمپ میں لگے ہوں گے، فائنل میں ڈرون بھی استعمال کیا جائے گا پروڈکشن میں سن سیٹ پلس وائن کا اشتراک حاصل ہو گا اور اس کو تمام ساز و سامان این ای پی براڈکاسٹ سلوشن نامی کمپنی فراہم کرے گی ٹورنامنٹ میں بین الاقوامی شہرت یافتہ سابق کھلاڑی تبصرے کرینگے ، کمنٹری کیلئے بھی چوٹی کے کمنٹیٹرز کو مدعو کیا جائے گا ٹورنامنٹ میں کل آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی اور پہلا میچ انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان اوول کرکٹ گراؤنڈ میں یکم جون کو کھیلا جائے گا، فائنل 18جون کو اوول میں کھیلا جائے گا

منگل 18 اپریل 2017 23:19

آئی سی سی نے پہلی بار چیمپئنز ٹرافی کیلئے کھلاڑیوں کی ٹریکنگ ، ٹورنامنٹ کے تفصیلی نشریاتی منصوبے کا اعلان کردیا
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2017ء) بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے رواں برس جون میں انگلینڈ اور ویلز میں ہونے والی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پہلی مرتبہ کھلاڑیوں کی ٹریکنگ اور ٹورنامنٹ کے تفصیلی نشریاتی منصوبے کا اعلان کیا ہے۔اس ٹورنامنٹ میں کل آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی اور پہلا میچ انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان اوول کرکٹ گراؤنڈ میں یکم جون کو کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کے تمام میچوں میں 34 کیمرے استعمال کیے جائیں گے جن میں آٹھ جدید ترین الٹرا موشن ہاک آئی کیمرے، سپائڈر کیم اور پچ کے سامنے اور عقب کی تصویر کشی کے لیے سٹمپ میں کیمرے لگے ہوں گے۔کرکٹ کی ٹی وی کوریج کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چھ کھلاڑیوں کی ٹریکنگ کے کیمرے بھی استعمال کیے جائیں گے اور 18 جون کو اوول میں فائنل کے موقعے پر ڈرون کیمرہ بھی استعمال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

آئی سی سی ٹی وی ٹورنامنٹ کے تمام پندرہ میچ نشر کرے گا جس میں اس کو پروڈکشن میں سن سیٹ پلس وائن کا اشتراک حاصل ہو گا اور اس کو تمام ساز و سامان این ای پی براڈکاسٹ سلوشن نامی کمپنی فراہم کرے گی۔آئی سی سی کی طرف سے منگل کو اس ٹورنامنٹ کی کمنٹری کرنے والے پینل کا اعلان بھی کیا گیا جس میں دنیا کے چوٹی کے کمنٹیٹر شامل ہیں۔اس ٹورنامنٹ میں بین الاقوامی شہرت یافتہ سابق کھلاڑی، آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ، نیوزی لینڈ کے برینڈن میککلم، سری لنکا کے کمار سنگاکارا اور جنوبی افریقہ کے گریم سمتھ پہلی مرتبہ تبصرہ کریں گے۔

اس کے علاوہ کمنٹری کرنے والوں میں سورو گنگولی، شین وان، مائیکل سلیٹر، ناصر حسین، مائیکل ایتھرٹن، شان پولاک، سنجے منجریکر، ایئن بشپ، رمیز راجہ، سائمن ڈول اور اطہر علی خان شامل ہوں گے۔رکی پونٹنگ نے کمنٹیٹرز کی فہرست میں اپنا نام شامل ہونے پر کہا کہ 'کھلاڑی کی حیثیت سے میں ہمیشہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کا منتظر رہتا تھا۔ دو مرتبہ یہ ٹورنامنٹ جیتنا بڑی خوشی کی بات تھی۔ اس سال بھی میں اس کا بے چینی سے انتظار کر رہا ہوں کیونکہ اس مرتبہ میں کمنٹری کر رہا ہوں گا۔'انھوں نے کہا وہ چاہتے ہیں کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا فائنل میں پہنچیں۔کمار سنگاکارا نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی ایک خاص ٹورنامنٹ ہے جسے جیتنے کا اعزاز مجھے بھی حاصل ہے۔۔
وقت اشاعت : 18/04/2017 - 23:19:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :