انٹرنیشنل ریسلرزکا دیسی کشتی کے اکھاڑے کا دورہ ،پاکستانی پہلوانوں سے ٹپس لیں

منگل 18 اپریل 2017 23:19

انٹرنیشنل ریسلرزکا دیسی کشتی کے اکھاڑے کا دورہ ،پاکستانی پہلوانوں سے ٹپس لیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2017ء)انٹرنیشنل ریسلرزنے دیسی کشتی کے اکھاڑے کا دورہ کیااورپاکستانی پہلوانوں سے ٹپس لیں۔پروفیشنل ریسلرز کی اکھاڑے میں دیسی پہلوانوں سے ملاقات ہوگئی۔ انٹرنیشنل ریسلرز نے دیسی کشتی کے فروغ کے وعدے کئے۔ پاکستانی استادوں کا کہنا تھاکہ حکومت سرپرستی کرے۔

(جاری ہے)

ریسلرزکاکہناتھاکہ یہاں آکر بہت پرجوش ہوں، اچھی تکنیک سیکھنے کی کوشش کریں گے۔انھوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہوگی کہ پرو ریسلنگ اور کشتی کو اوپر لیکر ا آئیں۔دیسی پہلوانوں نیکہاکہ کشتی کوزندہ رکھنے کے لیے ایک بہترین اچھی کوشش ہے۔انٹرنیشنل ریسلر آج اسلام آباد اور بیس اپریل کو اپنے ممالک کے لیے روانہ ہوں گے۔ ۔
وقت اشاعت : 18/04/2017 - 23:19:29