کرس گیل نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا

منگل 18 اپریل 2017 21:41

کرس گیل نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا
بنگلور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18اپریل ۔2017ئ) ویسٹ انڈیز کے سپر سٹار بلے باز کرس گیل نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے ۔ 37سالہ کرس گیل نے انڈین پریمیر لیگ کے دسویں ایڈیشن میں رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے گجرات لائنز کیخلاف اپنے ٹونٹی ٹونٹی کیریئر کے 10ہزار رنز مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ باﺅنڈریز کی مد میں سب سے زیادہ رنز کرنے والے کھلاڑی بننے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔

(جاری ہے)

کرس گیل اب تک ٹونٹی ٹونٹی میں 769چوکوں کی مددسے 3076 اور 743چھکوں کی مددسے4458رنز سکورکرچکے ہیں جو باﺅنڈریز کی مد میں مجموعی طور پر 7534رنز بنتے ہیں ۔ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ میں کسی بھی بلے باز نے اب تک اپنے کیریئر میں مجموعی طور پر بھی اتنے رنز سکور نہیں کیے ہیں ۔

وقت اشاعت : 18/04/2017 - 21:41:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :