کامرہ کینٹ‘یوتھ کرکٹ کلب اٹک نے تین میچو ں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کر لی

بدھ 19 اپریل 2017 14:58

کامرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2017ء) یوتھ کرکٹ کلب اٹک نے سید بابر عباس میموریل T-20کرکٹ سیریز کے پہلے میچ میں اپنے روایتی حریف ینگ فائیٹر الیون پیپلز کالونی اٹک شہر کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ وکٹوں سے شکست دے کر تین میچو ں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کر لی یوتھ الیون کی جیت میں نمایاں کردار اداکرتے ہوئے وکٹ کیپر بیسٹمین ایازخان عرف آفریدی نے دھواں دار بلے بازی کرتے ہوئے 29بالوں پر 4 چوکوں اور 3چھکوں کی مد د سے شاندار 56رنز بنائے اور ناٹ آئوٹ رہے ان کے علاوہ وسیم خا ن نے بھی تیس بالوں پر 52رنز بنائے اور یوتھ الیو ن کے سپر سٹار آل رائونڈر راشد علی نے 10بالوں پر 4چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 27 رنز بنائے تفصیلات کے مطابق ینگ فائیٹر الیون کے کپتان آصف خان نے ٹاس جیت کر پہلے خو د بیٹنگ کر تے ہو ئے مقر رہ بیس اور میں 232رنز بنا ئے جس میں شہزا د نے 72رنز ، حمز ہ شا ہ 25رنز ، وقار نے 27رنز ، عبید نے 60رنز اور فر خ نے 19رنز بنا ئے یو تھ الیو ن کی جا نب سے ارسلا خا ن اوروسیم خان نے 2,2وکٹیں حا صل کیں یو تھ الیون نے مشکل ہد ف 19.3با لوں پر 5وکٹوں کے نقصان پر حا صل کیا یو تھ الیون کی جا نب سے امیر دانش خان نیا زی نے 21رنز ،شاہد 40،وسیم52،ایا ز خان عر ف آ فر ید ی 56، صا بر 11،راشد علی 27اور مختیا ر نے 3رنز بنا ئے ینگ فا ئیٹر الیون کی جا نب سے حمزہ شاہ نے 2، شہزاد ، حافظ اور احمد نے 1,1وکٹ حاصل کی اور اس طرح یوتھ الیون نے یہ میچ پانچ وکٹو ں سے جیت لیا �

(جاری ہے)

وقت اشاعت : 19/04/2017 - 14:58:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :