زخمی اے بی ڈیویلیئرزکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک

بدھ 19 اپریل 2017 14:45

زخمی اے بی ڈیویلیئرزکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک
بنگلور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19اپریل ۔2017ئ) آئی پی ایل کے دوران جنوبی افریقی ون ڈے کپتان ابراہام ڈی ویلیئرز پھر کمرکی دیرینہ تکلیف میں مبتلا ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے انکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے ۔

(جاری ہے)

33سالہ ڈی ویلیئرز کمر کی تکلیف کے سبب گزشتہ سال آسٹریلیا،نیوزی لینڈ ،آئرلینڈ اورسری لنکا کےخلاف ہوم سیریز کے علاوہ دورہ آسٹریلیامیں ٹیم کی نمائندگی نہیں کرسکے تھے اور رواں سال سری لنکا کےخلاف ٹی ٹونٹی سیریزمیں ٹیم میں واپس آئے ہیں ۔

حالیہ دنوں میں وہ انڈین پریمئر لیگ کھیل رہے ہیں تاہم ایک با ر پھر ان کی کمر کا درد واپس آگیا ہے جس کے سبب وہ گجرات لائنز کےخلاف میدان نہیں ا±ترسکے اوراس وقت وہ دردکم کرنے کیلئے انجکشن کا سہارا لے رہے ہیں۔ڈی ویلیئرز کی اس انجری کے باعث جنوبی افریقی ٹیم انتظامیہ میں شدید تشویش موجود ہے اور جنوبی افریقی ون ڈے کپتان کی جون میں انگلینڈ میں شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت بھی مشکوک ہونے لگی ہے۔

وقت اشاعت : 19/04/2017 - 14:45:19