فاسٹ باﺅلر حسن علی کی متبادل کے طور پر سہیل خان اور محمد حفیظ میں ”ٹائی “ پڑ گیا

بدھ 19 اپریل 2017 15:30

فاسٹ باﺅلر حسن علی کی متبادل کے طور پر سہیل خان اور محمد حفیظ میں ”ٹائی “ پڑ گیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19اپریل ۔2017ئ) فاسٹ باﺅلر حسن علی کے زخمی ہونے کے بعد ان کے متبادل کے طور پر سہیل خان اور محمد حفیظ کے مابین ”ٹائی“ پڑتا دکھائی دے رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے فاسٹ باﺅلر سہیل خان کو ویسٹ انڈیز بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم کپتان مصبا ح الحق محمد حفیظ کو ویسٹ انڈیز بلانے کے خواہاں ہیں،چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ٹیلی فون پر ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو سہیل خان کے بارے میں اعتماد میں لینے کی کوشش کی ہے لیکن ہیڈ کوچ اب بھی سہیل خان کو ٹیم میں شامل کرنے پر رضامند نہیں ہیں کیوں کہ ان کے خیال میں فاسٹ باﺅلر کی فٹنس ٹیسٹ کرکٹ کےلئے پوری نہیں ہے ۔

وقت اشاعت : 19/04/2017 - 15:30:36