ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر ہونے والے ٹیسٹ میچز میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کا پلڑا بھاری

بدھ 19 اپریل 2017 16:23

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2017ء) ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر ہونے والے ٹیسٹ میچز میں جیت کے حوالے سے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کا پلڑا بھاری ہے۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے مابین ویسٹ انڈیز کی گرائونڈز میں اب تک 23ٹیسٹ میچز ہوئے جس میں پاکستان کی ٹیم نے پانچ میں کامیابی حاصل کی اور گیارہ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور 7میچز ڈرا ہوئے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین اب تک دنیا کی مختلف گرائونڈز میں ہونے والے ٹیسٹ میچز میں جیت کے حوالے سے پاکستان کی ٹیم کا پلڑا بھاری ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین اب تک 49 ٹیسٹ میچز ہوئے جس میں سے پاکستان کی ٹیم نے 18میچز جیتے اور 16ہارے جبکہ 15میچز ڈرا ہوئے۔
وقت اشاعت : 19/04/2017 - 16:23:15