مارشل آرٹس کے عالمی چیمپئن خان سعید آفریدی کی کراچی آمد

بدھ 19 اپریل 2017 16:32

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2017ء) اسپیشل سکیورٹی یونٹ کے سینئر افسران اورکمانڈوز نے کراچی ایئرپورٹ پر دوسرے عالمی مارشل آرٹس اور تھائی فیسٹیول میں انڈونیشیاء کے کھلاڑی کوشکست دے کر عالمی چیمپئن ہونے کا اعزار حاصل کرنے والے ایس ایس یو کمانڈوخان سعید آفریدی کا پرتپاک استقبال کیا۔ بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایس ایس یوکمانڈو خان سعید آفریدی،26 ، نیشنل اسٹیڈیم بینکاک تھائی لینڈ میں منعقد ہونے والے عالمی چیمپئن شپ کے فائنل میں یہ مقابلہ جیتااور انڈونیشیاء کے کھلاڑی کو اعلیٰ مارشل آرٹس کی مہارت ، تراکیب اور بہتر جسمانی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے شکست دی۔

کمانڈنٹ ایس ایس یو مقصود احمدنے کمانڈو خان سعید آفریدی کو اپنے حریف کو شکست دے کر عالمی چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

مقصود احمدنے کہا کہ کمانڈو نے ثابت کیا ہے کہ مارشل آرٹس میں پیشہ وارانہ مہارت رکھتے ہیں اور ان کی کامیابی پر پاکستان کے عوام کو فخر ہے۔عالمی مقابلے میں 70ممالک نے حصہ لیا ، انڈیا کے 35 اراکین پر مشتمل دستہ نے اپنے سفیر کی سربراہی میں حصہ لیا لیکن کوئی بھی گولڈمیڈل حاصل نہ کرسکا۔

واضح رہے کہ ایس ایس یو کمانڈوخان سعید آفریدی نے دسمبر 2016 میں تھائی لینڈ میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی مارشل آرٹس ٹورنامنٹ میں بھارت کے کھلاڑی شبھان اور امریکا کے کھلاڑی جیکب ویلش کو بری طرح شکست دے کر دوگولڈمیڈل حاصل کیے تھے۔اسپیشل سکیورٹی یونٹ کھیلوں کو فروغ دینے اور کمانڈوز کو صحت مندانہ سرگرمیوں میں حصہ لینے کی جانب راغب کرنے کے لیے کھیلوں کی ٹیموں کی تشکیل پر خصوصی توجہ دے رہا ہے۔
وقت اشاعت : 19/04/2017 - 16:32:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :